
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال نذیر خان کا پولیس پوسٹ گرین لشٹ کا اچانک دورہ۔
چوکی ریکارڈ، عمارت و دیگر امور کا تفصیلی جائزہ اور چوکی اسٹاف کو تفصیلی بریفنگ
اپرچترال(چتال ایکسپریس)تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال نذیر خان نے
پولیس پوسٹ گرین لشٹ کا اچانک دورہ کیا۔
ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس پوسٹ کا معائنہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد ستار
خان بھی اُن کے ہمراہ تھے۔
ضلعی پولیس سربراہ نے حالیہ حالات کے پیش نظر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چوکی ہذا ضلعے کا داخلی و خارجی پوائنٹ ہے۔ضلعے کی عوام اور عوام الناس کی چین و سکون کی ذمہ داری اپکے کندھوں پر ہے۔ حالیہ حالاتِ کے پیش نظر سکیورٹی کو ہمیشہ سخت کی
جائے تاکہ کوئی نا خوشگوار وقوعہ رونماء نہ ہو۔
علاؤہ ازین اس پر امن ضلع میں منشیات فروشوں، سماجی برائیوں کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائیاں تیز تر رکھنے اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے نوجوان نسل کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی کیمونٹی پولیسنگ پر توجہ دیکر عوام کو ساتھ لیکر چلنے کی تلقین کی۔
خصوصاً انٹری اور ایکزیٹ پوائنٹ میں ہر انے و جانے والے مسافروں اور آنے والے سائیلین کیساتھ حسن اخلاق سے پیش انے کا حکم صادر فرمایا ہے۔
