وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال کی ڈاکٹر مختار احمد چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات
انہیں ان کی تقرری اور چیئرمین ایچ ای سی آف پاکستان کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی
پشاور(چترال ایکسپریس)وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال، پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے ڈاکٹر مختار احمد چیئرمین ایچ ای سی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اورانہیں ان کی تقرری اور چیئرمین ایچ ای سی آف پاکستان کا چارج سنبھالنے پر
مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران یونیورسٹی کے مالیاتی مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین نے یقین دلایا کہ
ایچ ای سی یونیورسٹی آف چترال کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ وائس چانسلر نے ایچ ای سی کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل سے بھی ملاقات کی اور پی ایس ڈی پی پراجیکٹ پر پیش رفت کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف چترال کے مالیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی اپنی حیثیت میں ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں