وزیر اعلیٰ محمود خان کی باجوڑ کے علاقہ ڈمہ ڈولا میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو پولیس اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے باجوڑ کے علاقہ ڈمہ ڈولا میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو پولیس اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک اہلکار کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔ صوبے میں امن و امان کے لئے پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کےلئے خیبر پختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں، صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام کو پولیس کی ان قربانیوں پر فخر ہے۔
<><><><><><><>

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔