چترال سین لشٹ کے عوام کا یونیورسٹی آف چترال کے سامنے مظاہرہ وجلسہ

چترال(چترال ایکسپریس ۔۔ رپورٹ جہانگیر جگر)سین سینلشٹ اور شالی کے عوام نے چترال یونیورسٹی کےسامنے زبردست مظاہرہ اور اپنی زمینات کو اونے پونے ریٹ پر زبردستی حاصل کرنے کی کوشش کی مذمت کی
ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس سے دروش بروز ایون اور سین لشٹ کے عمایدین نے بھی خطاب کیا
آنہوں نے کہا کہاسید آباد کے مقام دو سو اسی کنال زمین پہلے ہی اسمقصد کے لیے حاصل کیا گیا ہے اور مذہد سینکڑوں جریب زمین بھی ضرورت پڑنے پر وہاں موجود ہے مگر حکومت بلا وجہ ان کی ذرخیز زمینات کو زبردستی حاصل کرنے پر تلی ہوی ہے جو کہ ان کے اوپر بڑی زیادتی اور ظلم ہے حالانکہ ان کے پاس ایک ایک کنال زمین یا مکانات ہیں جو لینے پر وہ بے گھر ہو جایں گے جب متبادل زمین اور جگہ موجود ہے تو اسے چھوڑ کر غریبوں کا پیچھا کرنے کی کیا ضرورت ہے
انہوں نے دھمکی دی کہ ان کے اوپرظلم کرنے کی کیا ضرورت ہے اگر اسے جاری رکھا گیا تو وہ احتجاج کا دایرہ وسیع کر دیں گے جس میں لویر چترال کے دیگر دیہات کے عوام بمع خواتین اور بچے بھی شریک ہو سکتے ہیں

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔