ڈی پی او اپر چترال نذیر خان کی اپر چترال پولیس کو سیلاب سے متاثر افراد کی ہر ممکن مدد کرنے اور محفوظ مقامات تک پہنچا نے کی ھدایت

ڈی پی او کی عوام کو محفوظ مقامات میں رہنے اور بے جا سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل

اپرچترال(چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال نذیر خان کی اپر چترال پولیس کو سیلاب سے متاثر افراد کی ہر ممکن مدد کرنے اور محفوظ مقامات تک پہنچا نے کی ھدایت تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجه سے اپر چترال کے کہی مقامات سیلاب کی زد میں آیے ہیں ۔ جس کی وجه سے فصلوں، باغات ، گاڑیوں بجلی گھر ، ابی نالوں اور مال مویشیو ں کو نقصان پہنچا ہے ۔حالات کے پیش نظر ڈی پی او اپر چترال نذیر خان نے سرکل مستوج کے تمام تھا نو ں میں نفر ی کو ہائی الرٹ رہنے اور سیلاب سے متاثر افراد کی مدد کرنے اور محفوظ مقامات تک پہنچا نے کی ھدایت کی ہے ۔ یاد رہے امدادی سرگرمیو ں میں پولیس پہلے سے مصروف عمل ہے ۔ مو سمی حالات کے پیش نظر ڈی پی او اپر چترال نے عوام کو محفوظ مقامات میں رہنے اور بے جا سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔