چئرمین نابئرہوڈ زرگراندہ منظور احمد ایڈوکیٹ کا سبسڈائز آٹے کی فراہمی پر ڈی سی اور ڈی ایف سی چترال کا شکریہ

           چترال(چترال ایکسپریس)صوبائی حکومت کی ہدایت پر شہر میں عوام الناس کو ریلیف دینے کے لیے 40 کلو آٹے کے تھیلے کی فراہمی 1960روپے میں شروع کر دی گئی ہے۔ چترال لوئر کے مختلف وی سیزمیں آٹے کے تھیلے شہریوں کو سستے داموں فروخت کئے جارہے ہیں۔ جس کے لیے ضلعی انتظامیہ چترال لوئر نے گاڑی فراہم کرکے سبسڈی والا آٹا لوگوں کے دہلیز پرفراہم کرنا شروع کر دیا ہے۔ ڈی سی چترال لوئر نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولز کوچترال لوئر میں آٹا ملوں کے ساتھ مسلسل رابط رکھنے اور مقررہ پوائنٹس پر سبسڈی والاآٹا کی فراہمی کا کام سونپ دیا ہے۔گذشتہ روز دیگر وی سیز کی طرح نائبرہوڈ زرگراندہ میں بھی سپسڈائز آٹا پہنچایا گیا لوگوں کے 1960روپے میں فراہم کیا گیا۔ جس سے عوام الناس کو ریلیف ملے گا۔۔ نائبرہوڈزرگراندہ کے چئیرمین منظور احمد ایڈوکیٹ اس موقع پر خود بھی موجود تھے۔اُنہوں نے عوام کو اُن کے گھرکے دہلیز پر سستے آٹے کی فراہمی پر ڈی سی چترال لوئر اور ڈی ایف سی چترال کا اہلیان علاقہ کی طرف سے شکریہ ادا کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ شہری کثیر تعداد میں 40 کلو آٹے کا تھیلا خرید رہے ہیں امید ہے کہ یہ سلسلہ آئیندہ بھی جاری رہے گا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔