وزیراعلیٰ محمود خان کی کراچی کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پی ٹی آئی کے امیدوار، پارٹی قائدین کارکنان اور کراچی کے عوام کو مبارکباد

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے حلقہ این اے 245 کراچی کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار، پارٹی قائدین کارکنان اور کراچی کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں خیبر پختونخوا سے شروع ہونے والا تبدیلی کا سفر پنجاب سے ہوتا ہوا سندھ پہنچ گیا اور بہت جلد یہ سفر بلوچستان تک بھی پہنچ جائے گا اور آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی 11 جماعتوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور عوام عمران کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔