وزیر اعلیٰ محمود خان کی سوات کے مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی ریلےسے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی ریلے سے لوگوں کو محفوظ بنانے کیلئے متعلقہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرکے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اُنہوں نے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کے تمام متعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کرنے اور امدادی کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سیلاب کے خطرے والے مقامات سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے حفاظتی اقدامات اُٹھائے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سیلابی ریلوںمیں پھنسے لوگوں کو محفوظ طریقے سے نکالنے اور گھروںاور گلی کوچوں میں داخل ہونے والے پانی کی نکاسی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سوات کو بذات خود تمام امدادی کاروائیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور انہیں ہرقسم کی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔