تازہ ترین

حالیہ سیلاب اور نقصانات کے بعد بلدیاتی نمائندوں کوبائی پاس کرکے سیاسی پسند ناپسند کی بنیاد پرکام کیا جارہا ہے۔بلدیاتی نمائندگان تحصیل دروش

چترال(چترال ایکسپریس)بلدیاتی نمائندگان تحصیل دروش کا اجلاس بدھ 24اگست کو دروش میں زیر صدارت عمران الملک صدر ویلیج کونسلرز فورم دروش منعقد ہوا۔اجلاس سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے شرکاء نے کہا کہ حکومت نے بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات ویلج کونسل کی سطح پر منتقل کی ہے تاکہ عوام کے مسائل صحیح معنوں میں انکی دہلیز پرحل ہوں۔اسوقت مکمل طورپر ویلج کونسلز کے دفاتر اور ممبران ایکٹیو ہیں اور دن رات عوامی کی خدمت میں مصروف ہیں لیکن حالیہ سیلاب اور نقصانات کے بعد بلدیاتی نمائندوں کوبائی پاس کرکے سیاسی پسند ناپسند کی بنیاد پرکام کیا جارہا ہے جوکہ اصل متاثرین کی حق تلفی کے مترادف ہے جبکہ دوسری طرف سیلاب سے متاثرین کو بے آسرا چھوڑٖا گیا ہے اور متاثرہ انفراسٹرکچر کو فوٹو سیشن کی حد تک بحال کیا گیا ہے۔اور عملی طورپر کام نہ ہونے کے برابر ہے۔
اجلاس میں متفقہ طورپر دونکاتی قرارداد پاس کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ حسب سابق ویلیج کونسل کی سطح پرجو بھی کام ہوں چاہے قدرتی آفات ہوں یا دیگر عوام مسائل اس میں لوکل منتخب نمائندوں کو مکمل اعتماد میں لیا جائے اور انکی تصدیق کئے بغیر کوئی سروے یا پیکیج سفارش پرنہ دیا جائے تاکہ اصل حقدار محروم نہ ہوں۔
قرارداد میں میں کہا گیا ہے کہ تحصیل دروش میں حالیہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے جومالی اور جانی نقصانات ہوئے ہیں انہیں پی ڈی ایم اے،این ڈی ایم اے کے پروفارمہ کے مطابق ریلیف دیا جائے۔اوروفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر،روڈز،ایریگیشن چینلز،پائپ لائنز اور لوکل بجلی گھروغیرہ کی جلد بحالی کو یقینی بنایاجائے اور مزید انسانی المیہ سے بچایا جائے۔اجلاس میں 18ویلج کونسلز کے چیئرمین ودیگر معززین علاقہ شریک تھے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔