چترال،سرکاری محکموں کے کمپیوٹر آپریٹرز کی ہڑتال، مطالبات منظور ہونے تک احتجاج کرینگے/ایسوسی ایشن

چترال(چترال ایکسپریس)مختلف سرکاری محکموں کے کمپیوٹر آپریٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کے طور پر ہڑتال شروع کر رکھا ہے جسکی وجہ سے سرکاری دفتروں میں کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی ٹی سٹاف ایسوسی ایشن کے اجلاس منعقدہ 18اگست 2022کی روشنی میں 22اگست سے صوبہ بھر میں کمپیوٹر آپریٹرز نے ”کمپیوٹر شٹ ڈاؤن“ ہڑتال شروع کر رکھا ہے۔ اسی تناطر میں چترال اپر اور لوئر میں بھی سرکاری محکموں میں کمپیو ٹر آپریٹرز کی ہڑتال جاری ہے۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے بتایا کہ ہمارے کچھ حقیقی اور جائز مطالبات ہیں، انکے لئے ہم نے مجبوراً ہڑتال کیا ہوا ہے۔ ان مطالبات میں آئی ٹی الاؤنس، سروس اسٹرکچر کی تشکیل اور کمپیوٹر آپریٹر کے پوسٹ کے نام کی تبدیلی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں ان امور کے حوالے سے یہ بات واضح کی گئی تھی کہ گریڈ 16کے کمپیوٹر آپریٹرز کو آئی ٹی الاؤنس سے محروم رکھا گیا ہے جو کہ نا انصافی ہے، اس نا انصافی کا خاتمہ ہونا چاہیے، کمپیوٹر آپریٹر ز کا کوئی سروس اسٹرکچر نہیں اور اسی گریڈ اور اسی پوسٹ میں کمپیوٹر آپریٹر ریٹائر ہوتے ہیں اس لئے صوبہ بھر کے کمپیوٹر آپریٹرز کے لئے سروس اسٹرکچر ضروری ہے تاکہ انہیں بھی ترقی کے مواقع میسر آسکیں۔ اسی طرح کمپیوٹرآپریٹر کے نومن کلیچر یعنی آسامی کے نام کی تبدیلی بھی ضروری ہے، اس کے لئے کوئی مناسب نام ہونا چاہیے کیونکہ کمپیوٹرآپریٹر متعدد ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کرتے ہیں، موجود ہ آئی ٹی کے جدید دور میں اس پوزیشن کی اہمیت مسلمہ ہے، لہذا وقت کے تقاضوں کے مطابق اس آسامی کے لئے مناسب نام تجویز کرنا ہمارے مطالبات میں شامل ہیں۔ گذشتہ کئی دنوں سے جاری اس ہڑتال کی وجہ س ے دفتری امور تقریباً ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔