وی سی سیکریٹریز کی صوبہ بھر میں احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ، دفاتر کی تالہ بندی اور قلم چھوڑہڑتال ختم نہ کرنے کا اعلان

چترال(چترال ایکسپریس)کے پی کے کے ویلج کونسل سیکریٹریز نے صوبہ بھر میں احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دفاتر کی تالہ بندی اور قلم چھوڑہڑتال ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا ہےصدر آل سیکریٹری ایسوسی ایشن چترال آفتاب عالم ،ترجمان آل سیکریٹری ایسوسی ایشن امرزیب جگر سمیت ویلج و نیبر ہوڈ کے سیکریٹریز نے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں برسانے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکریٹریز اپنی آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے.ویلج کونسل سے کسی قسم کی سرٹیفیکیٹز یعنی برتھ ,دیتھ,میریچ ,نکاح ,وفات ,پولیو ڈیوٹی ,میونسپل سروس,ریزیڈنشل سرٹیفیکیٹس ,ڈویلپمنٹ کاموں کی نگرانی اور ویلج کونسل سے متعلق ڈیٹا مہیا سمیت تمام دفتری امور کا مکمل بائکاٹ 23آگست سے کیا گیا ہے. ہڑتال مطالبات منظور ہونے تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔