اپر اور لویر چترال میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں عوام کی حالت مخدوش
اکثریت پینے کا پانی، بجلی کی سہولیات سے محروم، کئی علاقے اور وادیاں دوسرے علاقوں سے کٹ کر رہ گئے ، دوردراز مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قلت بھی پیدا ہونے کی اطلاعات
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) اپر اور لویر چترال میں گزشتہ دو ہفتوں سے موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں عوام کی حالت مخدوش ہوچکی ہے جن کی اکثریت پینے کا پانی، بجلی کی سہولیات سے محروم ہوچکی ہے تو کئی علاقے اور وادیاں دوسرے علاقوں سے کٹ کر رہ گئے ہیں جبکہ دوردراز مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قلت بھی پیدا ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔ اپر چترال میں گندم کے کاشتکاروں کو بڑے پیمانے پر بارش سے نقصان ہوا ہے جہاں سو فیصد کاشت کار گندم کاشت کرتے ہیں ۔
اپر چترال کے گاؤں بریپ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہیں جہاں 45سے ذیادہ گھر مکمل طور پر اور ڈھائی سو گھرانے جزوی طور پر متاثر ہوگئے ہیں۔ بریپ کا گاؤں دوندیوں کے درمیاں واقع ہے اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ یہ دونوں بیک وقت بپھر گئے ہیں اور گاؤں کے محفوظ حصوں میں بھی سیلاب نے راستہ بنالیا ہے جہاں ابھی تک سیلاب نے کبھی رخ نہیں کیا تھا۔ سیب کی پیدوار کے لئے مشہور بریپ گاؤں مسلسل سیلاب کی زد میں ہونے کی وجہ سے سیب کے باغات بھی اجڑ گئے ہیں جس سے ایک اندازے کے مطابق کاشت کاروں کو مجموعی طور پر دس کروڑ روپے سے ذیادہ کا نقصان لاحق ہوا ہے۔ بریپ گاؤں میں سیب کے پکنے کا سیزن شروع ہوچکا تھا جہاں سے سیب قومی مارکیٹ تک پہنچائے جاتے تھے جوکہ اپنی مخصوص رنگ، ذائقہ اور خوشبوکی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ کاشت کاروں کاکہنا ہے کہ اس سال ایک کلوگرام سیب بھی فروخت کے لئے نہیں بچ گئے ہیں۔ دریں اثناء چترال بونی روڈ پر واقع بندو (bindu)گول میں اونچے درجے کا سیلاب آکر شوگرام گاؤں کے قریب دریائے چترال کا راستہ روک لیا ہے جس سے عارضی ڈیم بن گئی ہے جس کے کھل جانے سے زیریں علاقوں ریشن، گرین لشٹ، برنس، کوغوزی میں زمین کی کٹاؤ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ کئی گھر بھی زیر آب آئیں گے۔ بندو گول میں سیلاب سے گوہ کیر گاؤں میں شدید متاثر ہوگئی ہے جہاں پینے اور ابپاشی کے پانی کی قلت پید ا ہوگئی اور سڑک کو نقصان پہنچا۔ اپر چترال میں ریچ (Rech)گاؤں بھی سیلاب کی زد میں ہے جبکہ اس کے قریبی گاؤں کھوت میں بھی سیلاب نے ہنگامی صورت حال پیدا کردی ہے۔ گزشہ دس دنوں کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے اپر اور لویر چترال کے اضلاع میں مختلف ندی نالوں میں سیلاب آنے کی اطلاعات معمول کا حصہ بن گئے ہیں جس سے لاکھوں افراد کے لئے ابپاشی اور ابنوشی کے پائپ لائن اور نہروں کے ہیڈ ورکس سیلاب برد ہوگئے ہیں۔ لویر چترال کے گاؤں شیشی کوہ، عشریت، برگہ نسار، کالاش ویلیز، ارکاری، برنس اور گولین میں سیلاب نے پہلے ہی تباہی مچادی تھی۔ سیلاب کی وجہ سے اپر اور لویر چترال میں متعدد پن بجلی گھر بھی متاثر ہوگئے ہیں