اپرچترال علاقہ بونی سے چوری ہونے والی گاڑی سوات سے برآمد، ملزمان کی شناخت ہوگئی۔

اپرچترال(چترال ایکسپریس)اپرچترال کے علاقہ بونی سے چوری ہونے والی گاڑی کو اپر چترال پولیس نے سوات سے برآمد کردی۔تفصیلات کے مطابق مورخہ4اگست کو کارلیفٹرز گینگ نے بونی بازار سے ایک فیلڈر موٹر کار کوچوری کرکے لے گئے تھے۔جس پرتھانہ بونی میں ایف آئی آر درج رجسٹر کی گئی تھی۔ڈی پی او اپر چترال نذیر خان کی ہدایت پر ایس پی انوسٹیگیشن ستار خان کی نگرانی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔تفتیشی ٹیم نے جدید تیکنیکی طریقہ کار کو بروئے کار لائے ہوئے مذکورہ گاڑی کو علاقہ سوات سے برآمد کی اور ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے جن کو جلد گرفتار کیاجائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔