تازہ ترین

دیر بالا سے لیکر اپر چترال تک کے سارے ٹیلی فون ایکسچینز کے کنترول تیمرگرہ کو حوالہ،گزشتہ دن سے تمام پی ٹی سی ایل لائن بشمول ڈی ایس ایل خاموش

چترال(چترال ایکسپریس)میڈیا کے اس ترقی یافتہ دور میں پی ٹی سی ایل نے تو کمال ہی کردیا۔دیر بالا سے لیکر اپر چترال تک کے سارے ٹیلی فون ایکسچینز کے کنترول تیمرگرہ کو حوالہ کردیا اس کا نقصان یہ ہوا ہے کہ تیمرگرہ سے اگے چترال سائڈ پرجہاں بھی فائبر اپٹیک کیبل خراب ہوا تو تمام چترال بشمول اپر دیر بلیک اوٹ ہوگا۔ نہ لوکل کال پی ٹی سی ایل سےملانے کی سہولت باقی رہتی نہ ڈی ایس ایل کام کریگااور نہ موبائل فورجی کام کر پائے گا۔ گزشتہ دن سے تمام پی ٹی سی ایل لائن بشمول ڈی ایس ایل خاموش رہی۔سیلاب اور خراب موسم کے اس ہنگامی صورت حال میں نیٹ ورک کا نہ ہونا بھی الگ ایمرجنسی ہے آج کل بینک سے لیکر دوسرے تمام اداروں کی بہت سے مجبوریاں نیٹ سے وابستہ ہیں اگر اس صورت حال پر بروقت غور نہ کیا گیا تو مستقل مصیبت گلے پڑھ سکتی ہے۔ یہ بارش یہ ندی نالوں کی طعیانی اور بعد میں برف باری اور پی ٹی سی ایل کے بہانے کہ فائیبر اپٹیک فلان خوڑ میں سیلاب اور فلان خوڑ میں برفانی تودے گرنے کی وجہ سے خراب ہے ۔اور خراب موسم کے باعث وہاں پہنچنا اور خرابی دور کرنا خاطرے سے خالی نہیں۔کمپنی کے ان بہانوں سے بچنے کے لیے بروقت کوشش کی ضرورت ہے۔ پھر یہ نہ کہنا کہ ہمیں خبر نہ ہوئی۔ صارفین نے یم این اے عبد الاکبر چترالی اور سینیٹر فلک ناز چترالی صاحبہ سے درخواست  کی ہے کہ بروقت اس مسلے کومرکزی حکومت سے حل کرادیں چترال کی مخصوص حالات کے پیش نظر ایم ایس یو چترال کو حسبِ سابق سہولیات واپس کردی جائے تاکہ کمیونکیشن کے اس تیز ترین دور میں صارفین کو غیر ضروری پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔