لوئرچترال شیشی میں ریسکیو 1122 کی طرف سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،

چترال( چترال ایکسپریس ) لوئر چترال تحصیل دروش میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں متاثرہ علاقےشیشی میں ریسکیو 1122 لوئر چترال کی طرف سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ریسکیو 1122 کے جوان سیلاب سے متاثرہ علاقہ شیشی میں مقامی آبادی میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ریسکیو1122 کے جوان متاثرہ علاقے میں مقامی افراد کی امداد کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقے کے مقامی افراد کو ابتدائی طبی سہولیات بھی فراہم کر رہے ہیں، شیشی کوہ میں بارشوں اور سیلابوں کے دوران  ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 35  مقامی افراد کو ریسکیو کیا تھا،

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔