گولین گول سیلاب جیپ ایبل اور پیدل رابطہ پل اور سڑک بہالے گئی،پچاس سے ذیادہ گھر وں کو مکمل اور جزوی طور پر نقصان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کی مختلف وادیوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں کاسلسلہ جاری ہے جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چترال شہر کے قریب واقع بونی روڈ پر واقع گولین گول میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں سیلاب نے 15کلومیٹر طویل وادی میں درجنوں جیپ ایبل اور پیدل رابطہ پل اور سڑک بہالے گئی جبکہ پچاس سے ذیادہ گھر وں کو مکمل اور جزوی طور پر نقصان پہنچا اور دو مساجد بھی شہید ہوگئے۔ گولین ویلی کے تقریباً چار سو گھرانے کے افراد وادی کے اندر میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں اور ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں جانا بھی ممکن نہیں رہا جبکہ مین روڈ سے گولین ویلی میں داخل ہونے والی سڑک اور رابطہ پل کے سیلاب میں بہہ جانے کی وجہ سے وادی میں داخل ہونا مشکل ہوگیا ہے۔ چترال شہر کو پانی کی سپلائی کرنے والی واٹر سپلائی اسکیم بھی سیلاب برد ہوگئی ہے جس سے شہر اور مضافاتی گاؤں میں پینے کے قلت پیدا ہوگئی ہے۔ واپڈا کے 108میگاواٹ ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کے ڈایورژن اسٹرکچر اور پاؤر چینل کو بھی سیلاب نے نقصان پہنچادیا ہے جس سے بجلی گھر کی پیدوار بند ہوگئی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔