جامعہ چترال میں سیلاب متاثرین کے لئےریلیف کیمپ قائم کیا گیا

چترال(چترال ایکسپریس)ڈائریکٹریٹ آف سٹوڈنٹس سوسائٹیز کے زیر انتظام آج جامعہ چترال میں ریلیف کیمپ کا آغاز کیا گیا۔
وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ  نے چیک دے کر ریلیف کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کر لیا۔ سٹاف اور طلبہ کا ریسپانس انتہائی حوصلہ افزاء ہے۔جامعہ انتظامیہ نے چترال اور چترال سے باہر جملہ مخیر حضرات سے بھی گذارش کی ہے کہ اپنے کنٹریبیوشنز درج ذیل صورتوں میں ہمارے کیمپ میں جمع کر سکتے ہیں:

1. چندہ بذریعہ کیش/ یا ایزی پیسہ۔
2. کپڑے، چادر، جوتے، کمبل وغیرہ۔
3. اشیائے خورد و نوش جیسے، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالیں، آٹا، چینی، ملک پیک، فارمولا دودھ، کھجوریں اور بسکٹس وغیرہ۔
4۔ پانی اور شربت کی بوتلیں (منرل واٹر، گلوکوز اور روح افزاء وغیرہ).
5۔ بنیادی ادویات ( پیناڈول، فلیجل، او آر ایس، سکن آئنمنٹ وغیرہ).
6. بچوں کے لیے کھلونے وغیرہ۔7۔ پیمپرز اور سینیٹری پیڈز وغیرہ۔

ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر:
03469034763

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔