
“آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ کا اعزاز” 12 طلبا نامور یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے میں کامیاب
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کے 12 طلبا نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے نامور یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں جو کہ علاقے، متعلقہ خاندانوں اور سکول کے لئے باعث مسرت ہے ۔داخلہ لینے والے طلباء کو ان کی تعلیمی اخراجات پورا کرنے کے لئے 40 سے 45 لاکھ روپے اسکالرشب/فنانشل ایڈ کی صورت میں ان ہی نامور تعلیمی اداروں کی جانب سے چار سالوں کے اندر مل جائیں گے۔
داخلہ لینے والے طلباءمیں
1۔ شہریار علی ولد نواب الدین سکنہ کھوژ ، سافٹ ویئر انجینئرنگ NUST,s
2۔ ارسلان رضوی ولد فرقان اللہ بی بی اے، آئی بی اے کراچی
3۔ سیف نذیر ولد سید نذیر سکینہ مدک لشٹ ، کمپیوٹر انجینئرنگ حبیب یونیورسٹی
4۔ علی اعظم خان ولد میر عظب خان سکنہ یارخون، آئی بی اے کراچی
5۔سوغات صمیم ولد شرافت خان سکنہ چرون،سوشل سائنسز LUMS
6۔ عبد الوسیع ولد مرزا نادر شاہ سکنہ لاسپور،LUMS
7۔ عارف حسین ولد بابر خان سکنہ ژپو یارخون،LUMS
8۔ ساجد محمد خان ولد محمد خان (مرحوم) سکنہ موردیر،سوشل سائنسز LUMS
9۔ شاہ تبریز عالم ولد میر فراز سکنہ مستوج ،بی بی اے IBA کراچی
10۔ یزدان علی خان ولد زار نبی خان سکنہ میراگرام نمبر 1 ،LUMS
11۔ خالد عزیز خان نیازی ولد شیر عزیز خان سکنہ موردیرNUST
12۔علیان خان ولد میر سوات خان سکنہ بونی، یونیورسٹی آف سنٹرل ایشیاء, تاجکستان شامل ہیں
