محکمہ فوڈ کے افسران ملی بھگت سے چترال کے لئے مخصوص کوٹہ فلور ملزمالکان کوفروخت کررہے ہیں،ایم این اے عبدالاکبرچترالی

محکمہ فوڈ خیبر پختونخوا کی عوام دشمن اور ملی بھگت سے بنائی گئی پالیسی کا فوری نوٹس لیں اور اس اسکینڈل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کرکے سخت سزادی جائے جائے

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)جماعت اسلامی پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبرچترالی نے المرکز الاسلامی پشاور سے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال کے لئے رعایتی نرخ یعنی سبسڈائزڈ ریٹ پر ملنے والی گندم پبلک کو فروخت کرنے کی بجائے فلورملوں کو فروخت کی جارہی ہے جبکہ عوام کو گندم دینے کی بجائے ان کو فلور ملوں کا راستہ دکھایا جارہا ہے اور محکمہ فوڈ سے پوچھنے والا کوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ چترالی عوام کو حکومت سبسڈائزڈریٹ پرمخصوص کوٹہ دے رہی ہے جبکہ محکمہ فوڈ خیبرپختونخواہ کے افسران ملی بھگت سے یہ مخصوص کوٹہ فلور ملز مالکان کوفروخت کررہے ہیں اور عوام کو یہ کہا جارہا ہے کہ صوبائی محکمہ فوڈ کی پالیسی کے مطابق فلور ملوں کوگندم دی جارہی ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ فوڈ خیبر پختونخوا کی عوام دشمن اور ملی بھگت سے بنائی گئی پالیسی کا فوری نوٹس لیں اور اس اسکینڈل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کرکے سخت سزادی جائے جائے بصورت دیگر چترال کے پرامن باشندے اپنا بنیادی حق آئینی اور جمہوری طریقہ سے لے کے رہیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔