
گورنمنٹ سینٹینئیل ماڈل سکول چترال میں پرنسپل فضل سبحان کی زیر قیادت ملٹی میڈیا کلاسز کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے ۔
چترال(چترال ایکسپریس)گورنمنٹ سینٹینئیل ماڈل سکول چترال میں پرنسپل فضل سبحان کی زیر قیادت
ملٹی میڈیا کلاسز کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے افتتاحی ایک مختصر تقریب سکول کے ریسورز روم میں منعقد کی گئ جس میں تمام اساتذہ نے شرکت کی ۔
آئ ٹی ٹیچرز شفیع اور ارباب نے ملٹی میڈیا کے استعمال کے بارے برفینگ دی ۔ پرنسپل فضل سبحان صاحب نے ملٹی میڈیا کلاسز کی اہمیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ پرنسپل نے کہا کہ
اب سکول میں جدید تقاضوں کے مطابق بچوں کو نئی سوچ ،نئ فکر اور نئے انداز کے مطابق تعلیم سے روشناس کیا جائے گا ۔ پرنسپل فضل سبحان نے کہا کہ اب ہفتے ہر ٹیچر ایک کلاس ملٹی میڈیا کے زریعے لے گا ۔پرنسپل نے تمام اساتذہ کو lesson plan تیار کر کے اس کے مطابق کلاس لینے کی ہدایت دی ۔
آخر میں پرنسپل فضل سبحان نے بیالوجی اور فزکس کے نئے لیبارٹریز کا بھی افتتاح کیا ۔
پرنسپل فضل سبحان پانچ مہینے میں ہی انقلابی نوعیت کے کام کیا ہے ۔ والدین اور کمیونٹی کے لوگ پرنسپل فضل سبحان کی ان کاموں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں ۔
