یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر کے مناسبت سے موردیر موڑکھو میں پروقار تقریب۔

اپر چترال (چترال ایکسپریس ۔۔جمشیداحمد) ملک بھر کی طرح یوم دفاع پاکستان اپر چترال میں بھی جوش وجذبے سے مناٸی گٸی اس حوالے سے موردیر موڑکھو میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوٸی
جس کی صدارت منیجر نشینل بنک عدنان زین العابدین نے کی جب کہ مہماں خصوصی پرنسپل ہاٸی سیکنڈری سکول کوشٹ صاحب الرخمن تھے تقریب میں عماٸیدین علاقہ شہدا۶ کے ورثا۶ مختلف سکولوں کے طلباوطالبات ریٹاٸیرڈ ارم فورس تنظیم تحصیل موڑکھو کے اراکین علاقے کے فوجی پینشنرز حضرات اور نوجوان موردیر کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد ہاٸی سکول کوشٹ کے طلبا سودیس اور ساتھیوں نے قومی ترانہ پیش کی قومی ترانہ کے بعد معصوم خان نے ابتداٸی کلمات پیش کرتے ہوۓ معزز مہمانوں کو خوش امدید کہا اور شرکا کا شکریہ ادا کیا اس کے بعد شہدا ۶کی درجات کی بلندی اور ان کے روح کے ایصال و ثواب کے لیے قاری سعیدالرحمت نے دعا اور فاتحہ خوانی کی مولانا اصف اقبال نے شہادت کے موضع پر تقریر پیش کی اور شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوۓ انہیں سلام اور خراج عقیدت پیش کی۔اغاخان سکول موردیر کے طالبات  رخسار اور اس کے ساتھی نے حمد باری تعالی اور ارینہ اور مسکان نے نعت رسول مقبول پیش کی حمد باری تعالی اور نعت رسول مقبول کے بعد ریٹاٸرڈ انرری کپٹن خیر بیگ اف ریشن نے خطاب کیا اور شہدا۶ کو سلام پیش کی انہوں نے اپنے خطاب میں 1971 کی پاک بھارت جنگ کی انکھوں دیکھا حال جنگی حالات واقعات افواج پاکستان کی بہادری اور شہدا اور غازیوں کی دستان حاضریں کو سناٸی بلخصوص اس وقت کےجنگی محاذ میں اپنے ساتھی شہید فیض اللہ جان ساکن موردیر کی بہادری اور شہادت کی دستان سناٸی جس سے پورا مجمع اب دیدہ ہوۓ شہدا۶ ورثا میں نورالصبا بن شہید فیض اللہ جان نے خطاب کیا اور شہدا وطن اور غازیوں کو سلام پیش کی اور عمادالاسلام سید شمش الاسلام کے بھاٸی نے خطاب کیا اور شہدا ۶کو سلام اورخراج تحسین پیش کی اس کے علاوہ (ر)صوبیدارغلام مصطفی لال ریٹاٸیرڈ صوبیدار میجر محمد ایوب چیرمین وی سی موردیر موژگول ریاض احمد اور طالبہ فریحا کنول نے تقریر پیش کی ۔تقریب کے مہماں خصوصی پرنسپل ہاٸی سکنیڈری سکول کوشٹ صاحب الرحمن نے اس دن 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے خطاب کیا شہدا کو سلام اور خراج تحسیں پیش کی اور منعقدہ تقریب کی تعریف کی نوجوانوں کو محنت کرکے نام پیدا کرنے اور وطن عزیز پاکستان سے محبت اور خدمت کرنے کی نصیحت کی۔اخر میں یہ تقریب صدر محفل منیجر عدنان زین العابدین کی صدارتی خطاب کے ساتھ اختتام پزیر ہوٸی تقریب کی نظامت کے فراٸیض نعمان زین العابدین نے انجام دین تقریب کےبعد شہدا۶ کے مزاروں پر حاضری دی گٸی پھول چڑھاٸی اور فاتحہ خوانی کی گٸی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔