وی سی چیرمین جغور سجا د احمد خان کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی کو روکنے پر شدید تحفظات اور تشویش کا اظہار

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) ویلج کونسل جغور کے چیرمین سجا د احمد خان نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی کو روکنے پر شدید تحفظات اور تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مہنگائی وبے روزگاری کے ہاتھوں پہلے سے ستم رسیدہ عوام پر یہ بجلی گرنے سے کم نہیں ہے اور اگر اس ظالمانہ اور ناعاقبت اندیشانہ قدم کو واپس نہ لیا گیا تو عوامی غیض وغضب کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں رہے گی۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ چترال ٹاؤن کے تمام ویلج اور نیبرہڈ کونسلز کے چیرمین اور کونسلر ز اس بات پر حیران وپریشان ہیں کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی اس ریلیف پیکج کو معطل کرکے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کا مطلب خود انتظامیہ کی بدانتظامی سے ذیادہ کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر سستا آٹا پیکج بحال نہ کیا گیاتو متاثرہ عوام کو سڑکوں پر نکلنے کے سوا اور کوئی چار ہ کار نہیں رہے گا۔ جب ڈپٹی کمشنر لویر چترال انور الحق سے اس بارے میں موقف جاننے کے لئے رابطہ کرنے پر کہاکہ بعض انتظامی مسائل کی وجہ سے عارضی طور پر روک دی گئی ہے اور اگلے چوبیس گھنٹوں کے اندر سپلائی بحال کردی جائے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔