تازہ ترین

لوئر چترال سول سوسائٹی لیڈرز کا اپر چترال کا پانچ روزہ دورہ ۔ گروپ بونی لاسپور یارخون کی وزٹ بھی کرے۔

پانچ روزہ دورے کا مقصد کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔

چترال ( محکم الدین ) سول سوسائٹی لیڈر گروپ لوئر چترال آغاخان رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے پانچ روزہ دورے پر بونی پہنچ گئے ۔ لیڈرز گروپ میں چھ خواتین اور دو مرد شامل ہیں ۔ Oجبکہ معروف سوشل ایکٹی وسٹ شاعرو ادیب فریدہ سلطانہ گروپ کی قیادت کر رہی ہیں ۔ اس گروپ میں دروش سے دو خواتین ایک مرد بمبوریت ،رمبور سے ایک ایک اور چترال ٹاون سے دو خواتیںن شامل ہیں ۔ جبکہ اے کے آر ایس پی کی طرف سے شگفتہ اس ٹیم کی سہولت کاری کر رہی ہیں ۔ دورے پر روانگی سے قبل شائستہ جبیں انچارج انسٹیٹیوشنل ڈویلپمنٹ نے گروپ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ۔ کہ دورے کا مقصد اپر چترال میں حکومت اور مختلف غیر سرکاری اداروں کی طرف سے کئے جانے والے کاروباری ، زرعی ، تعلیمی ، طبی اور ثقافتی اقدامات کے مثبت نتائج سے لوگوں کی طرز زندگی میں تبدیلی کا جائزہ لینے اور انہیں اپنے مقام پر ریپلیکیٹ کرنے کیلئے ماحول پیدا کرنے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تجربات اور نالج کا تبادلہ ترقی کی راہیں کھولنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کی کوشش ہے ۔ کہ چترال کے لوگ زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوں ۔ انہوں نے گروپ سے کہا ۔ کہ آپ سول سوسائٹی کے نمایندے ہیں ۔ آپ کی بہتر رہنمائی سےکمیونٹی میں ترقی کی راہیں کھل سکتی ہیں ۔ گروپ بونی میں مختلف اداروں کی وزٹ کر ے گا ۔ جبکہ لاسپور اور یارخون کی وزٹ بھی پروگرام میں شام ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔