حکومت چترال پریڈ گراونڈمیں کھیل کے دوران جان بحق ہونے والے نوجوان کےورثا کی امداد کرے۔قاری جمال عبدالناصر

چترال (چترال ایکسپریس)ہمارے نوجوانوں کا بھی ہم پر حق ہے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی سے معاشرے میں بہتری ائیگی نوجوان کا تعلق کسی بھی علاقے کسی بھی جماعت اور کسی بھی مسلک یا قومیت سے ہو ہمارے لئے قابل احترام ہیں ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین سینئرنائب صدر جمعیت علماء اسلام لوئرچترال قاری جمال عبدالناصرنےایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز پریڈ گراونڈ چترال ٹاون میں ایک نوجوان فٹ بال پلیر منصور کھیل کے دوران زخمی ہوئےجنہیں  بیہوشی کے عالم میں پشاور پہنچایا گیا لیکن نوجوان کھیلاڑی اللہ پاک کو پیارے ہوگئے۔ کھیل معاشرے میں نوجوانوں کو صحت مند رہنے اور رکھنے کے لئے بے حد مفید ہے کھیلاڑی  بہترین کارکردگی سےملک اور ملک کے اندر اپنے علاقوں کی نمائندگی کرکے ملک اور علاقے کا نام  روشن کرنئ میں بہترین کردار اداکرتے ہیں ۔چونکہ مذکورہ  کھلاڑی کھیل کے دوران زخمی ہونے کے بعد وفات پا گئے ہیں اس لئے صوبائی وزیر اعلی، وزیر سپورٹس، ڈپٹی کمشنر چترال، ڈایریکٹر سپورٹس سے درخواست ہے کہ حکومت کی طرف سے اس نوجوان کے ورثاء کے ساتھ معقول امدادکی جائے اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے بھی ریلیف کی مد میں تعاون کی جائے تاکہ اس پسماندہ ضلع چترال کے نوجوانوں کی بھر پور حوصلہ افزائی ہو اور نوجوان کھیل کے میدان میں بھی اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کرنے میں کردار ادا کر سکیں جیسا کہ دوبئ میں ایشیاء کرکٹ کپ میں کرکٹ پلیر نسیم شاہ نے مملکت خدا داد پاکستان کا نام روشن کیا انہوں نے پریڈ گراونڈ چترال کے دیواروں پر کھیل کے دوران سیفٹی فوم لگانے کا فوری بندوبست کرنے کی درخواست کی ۔کیوںکہ سایڈ لائین اور دیوار کے مابین ایک فٹ  کا بھی فاصلہ نہیں اس لئے سیفٹی فوم کی اشد ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ حادثہ سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔