
ماڈل فارم سروسز سنٹر لویرچترال کا اجلاس ،آنے والے سیزن میں زمینداروں کے لیے بیج اور کیمیاوی کھاد مہیاکر نے کامطالبہ
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) پیر کے روزماڈل فارم سروسز سنٹر لویرچترال کی اجلاس میں آنے والے سیزن میں
زمینداروں کے لیے بیج اور کیمیاوی کھاد مہیا کروانے کے لیے محکمہ زراعت شعبہ توسیع سے مطالبہ کیا گیا۔شریف حسین کے زیر صدارت اجلاس میں مہربان الھی ، سید جمال ،امیراللہ، جلال الدین شاہ، محکمہ زراعت کے سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ رفیق احمد، زراعت افیسر شہزاد ایوب نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مینیجمنٹ کمیٹی نے متعلقہ ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال کے سیلاب زدگان کو خصوصی ترجیح دی جائے کیونکہ چترال میں لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے صرف فصل ہی نہیں بلکہ زمین بھی متاثر ہوتی ہے اور بلکل ہی قابل کاشت نہیں رہتی۔
اگر اس طرف خصوصی توجہ نہ دی گئی تو متاثرہ زمینداران آنے والے کئی سال تک فصل لینے سے محروم رہیں گے۔
