منصورمرحوم کی یاد میں پریڈ گراونڈچترال میں ایک انکلوژر سیٹ کیا جاۓ تاکہ ان کی یاد باقی رہے ۔قاضی فیصل احمد سعید

ضلعی سطح پر منصور میموریل ٹورنمنٹ منعقد کرنے اورمنصور کے نام کو فٹ بال کی دنیا میں زندہ رکھنے کے لۓ کوٸی ٹوکن یادگاری شیلڈ وغیرہ جاری کیاجائے ۔

چترال(چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلزپارٹی لوئر چترال کے ضلعی جنرل سکریٹری قاضی فیصل احمد سعید نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چند دن پہلے لوٹکوہ سے تعلق رکھنےوالے عظیم نوجوان فٹ بالر منصور جو کہ پریڈ گراونڈ چترال ٹاؤن میں فٹبال میچ کے دوران زخمی ہوۓ اور بعد میں جان بحق ہوگۓان کی اچانک موت پورے چترال کا ناقابل تلافی نقصان ہے انہوں نے غم زادہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور چترال کے ڈپٹی کمشنر، فٹبال ایسوسیشن کے صدر اورجی سی ایم ایس چترال کے پرنسپل سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید منصور کی یاد میں پریڈ گراونڈ میں ایک انکلوژر سیٹ کیا جاۓ تاکہ ان کی یاد باقی رہے ۔انہوں نے ضلعی سطح پر منصور میموریل ٹورنمنٹ منعقد کرانے اور منصور کے نام کو فٹ بال کی دنیا میں زندہ رکھنے کے لۓ کوٸی ٹوکن یادگاری شیلڈ وغیرہ جاری کرنے کابھی مطالبہ کیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔