چترال مائنز اینڈ منرل ایسوسی ایشن کی محکمہ معدنیات کی طرف سے چترال کی پہاڑوں کو جوائنٹ وینچر کے نام پر لیزدینے کی بھرپور مذمت

اخبار میں دیا گیا اشتہار واپس لیا جائے، اشتہارکو باشندگان چترال اپنے اوپر ڈاکہ، ظلم اور غیر قانونی سمجھتے ہیں کیونکہ چترال بالا و پائین میں بندوبست اراضی کی تکمیل تا حال نہیں ہوئی

چترال (چترال ایکسپریس) چترال مائنز اینڈ منرل ایسوسی ایشن چترال اپر اور لوئیر چترال نے ڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرل خیبرپختونخو ا کی طرف سے ایک مقامی اخبار (مشرق) میں شائع شدہ اشتہار،بابت Expression of Interest for Joint Venture کو مسترد کرکے پبلک /پرائیویٹ فرمز /کمپنیز، فرد/ افراد کو متنبہ کیا ہے کہ چترال لویر اور اپر کے 28 بلاکس میں Base Metal کے لئےJV کی بابت درخواست دینے کی زحمت نہ کریں۔
ایسوسی ایشن کا اجلاس منگل کے روز شہزادہ مدثر الملک صدر چترال مائنز اینڈ منرل ایسو سی ایشن کے زیر صدارت چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کیں۔

اجلاس میں ، خیبرپختونخوا منرل ڈپارٹمنٹ کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا گیا کہ اخبار میں دیا گیا اشتہار واپس لیں۔ اس اشتہارکو ہم باشندگان چترال اپنے اوپر ڈاکہ، ظلم اور غیر قانونی سمجھتے ہیں کیونکہ چترال بالا و پائین میں بندوبست اراضی کی تکمیل تا حال نہیں ہوئی ہے اور باشندگان چترال بنام فیڈریشن اف پاکستان اسی لینڈ سیٹلمنٹ کی زیادتیوں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں کیس چل رہا ہے جس میں معزز عدالت عالیہ نے حکم امتناعی دے دی ہے جو ابھی تک بر قرار ہے۔ یہ اشتہارپشاور ہائی کورٹ کی حکم امتناعی کی صریح خلاف ورزی اور توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

انھوں نے مذید کہا کہ اہالیان چترا ل اقوام متحدہ کے چارٹرڈ میں بحیثیت انڈیجینس پیپل میں شامل ہیں,یعنی قدیم تہذیب و تمدن کے لحاظ سے یو۔این۔ او کے چارٹرڈ کے مطابق اپنے حقوق کی حفاظت کا حق رکھتے ہیں۔

اجلاس کے اخر میں عہدیداراں و ذمے داراں مائنز اینڈ منرل ایسوسی ایشن، سول سوسائٹی وسیاسی جماعتیں چترال، خیبرپختونخواہ مائنز اینڈ منرل ڈپارٹمنٹس کے ذمے داراں سے پر زور مطالبہ کیا کہ ہمارے معدنیات پر خود چترالی باشندگان کو سمال اور لارج اسکیل میں سہولت فراہم کیا جائے تاکہ چترال کے باشندے اپنی مالی استطاعت کے مطابق ان قدرتی وسائل سے استفادہ کرکے اپنا گزر بسر کرسکیں۔انہوں نے کپا کہ باشندگان چترال کو لارج اسکیل میں جوائنٹ ونچر کا اشتہار دیکر پریشان نہ کیا جائے۔اور اس زیادتی کی بھر پور مذاحمت کرنے کا حق ہم محفوظ رکھتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔