رمبور سے تعلق رکھنے والےکلاش طالب علم ساجد اقبال کا یونیورسٹی اف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں داخلہ

رومبور(چترال ایکسپریس۔۔۔ فتح اللہ) وادی کلاش رمبور سے تعلق رکھنے والے ساجد اقبال نے یونیورسٹی اف انجئینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے سول انجنیرنگ کے انٹری ٹسٹ میں اوپن میرٹ پر کامیابی حاصل کی ہے ساجد اقبال پہلا کلاش نوجوان ہے جو اوپن میرٹ پر یونیورسٹی اف انجنیئرنگ میں داخلہ حاصل کر نے میں کامیاب ہوا ہے ساجد اقبال چترال کے مایہ ناز قدیم تعلیمی ادارے گورنمنٹ سنٹینیئل ہائی سکول فار بوائز چترال سے میڑک کا امتحان اغزای نمبرون سے پاس کرچکا ہے ساجد اقبال ایک تعلیمی گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اس کے بڑے بھائی محمد اقبال باٹنی کا لیکچرار ہے دوسرا بھائی  زرداری اسلام اباد میں محکمہ قانون میں گریڈ سولہ میں پرائیوٹ سیکرٹری ہے اور ایک بھائی احمد فراز قائد اعظم یونیورسٹی سے ایم فل سکالر ہے یاد رہے کہ تمام بھائی گورنمنٹ سنٹنئیل ہائی سکول چترال سے میٹرک پاس کرچکے ہیں۔
تمام کلاشی قبیلے کو اپنے ان عظیم سپوتوں پر ناز ہے اور سنٹنئیل ہائی سکول چترال کے پرنسپل اور تمام اساتذئے کرام کو اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ساجد اقبال ،ان کے خاندان ان کے چاہنے والوں اور ان کے اساتذئے کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
کلاشی قبیلے کو اپنے اس عظیم فرزند ارجمند پر ناز ہے اور اس کی شاندار مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔