شاہد علی خان یفتالی ایڈوکیٹ کی درخواست پر ہائیکورٹ کے حکم پرشندورچترال کاحصہ قرار،نصابی کتاب میں تصحیح کردی گئی ۔

پشاور(چترال ایکسپریس )پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں صوبائی ٹیکسٹ بک بورڈ نے سیکنڈ ائیرکی پاک اسٹڈیز کی کتاب میں شندور کوگلگت بلتستان کا حصہ ظاہرکرنے کا حصہ حذف کرکےاسے چترال کا حصہ قراردیاہے۔اس حوالے سےپشاور ہائیکورٹ نے احکامات جاری کئے تھے کہ شندور چترال کا حصہ ہے اور گلگت بلتستان کا نہیں۔۔اس حوالے سے پشاورہائیکورٹ میں شاہد علی خان یفتالی ایڈوکیٹ نے رٹ دائرکی تھی جوکہ پشاورہائیکورٹ نے منظور کرلی جسکے بعد پشاور ٹکیسٹ بک بورڈ نے باقاعدہ طورپرکتاب میں ترمیم کرکے نئے ایڈیشن میں اسکو چترال کا حصہ ظاہر کردیا ہے۔۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔