تحصیل ہیڈ کواٹر موڑکھو تک کشادہ اور پختہ سڑک کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔منیجر ظہیرالدین

اپرچترال(چترال ایکسپریس۔۔جمشیداحمد)موڑکھو کے معروف سماجی سیاسی شخصیت سابق منیجر ظہیرالدین نے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے کی ترقی کے لیے کشادہ اور پختہ سڑکیں ریڑ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں۔جہاں ذراٸع مواصلات محفوظ اور قابل اعتماد ہونگے اسی علاقے کو معاشی استحکام حا صل ہو گا۔بدقسمتی سے تحصیل موڑکھو کے عوام صدیوں سے سفری مشکلات سے دوچار ہیں۔تاحال موڑکھو ہیڈکواٹر تک کشادہ اور پختہ سڑک کا فقدان ہے۔تحصیل موڑکھو کے عوام حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ تحصیل ہیڈکواٹر موڑکھو تک کشادہ اور پختہ سڑک کی تعمیر کو جلد از جلد یقینی بنایا جاۓ تاکہ علاقے کی عوام کو سفری مشکلات سے نجات مل سکیں۔اور تحصیل موڑکھو کے عوام علاقہ سیر کے مقام پر لینڈ سیلاٸڈنگ کی تباہ حال سڑک کی جلد از جلد بحالی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں تاکہ علاقہ کشم سے وادی تریچ تک جانے والے سڑک بحال ہو سکیں۔اور کثیر ابادی کو سفری مشکلات سے نجات مل سکیں۔اور ہیڈکواٹر موڑکھو کے ساتھ ان کا رابطہ بحال ہو سکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔