تازہ ترین

چترال میں حیوانات کی وائرل بیماری لیمپی سکن کے ویکسین کی عدم دستیابی کے سبب بیماری میں روز بروز اضافہ

عوامی حلقوں کی حکومت سے بلاتاخیر ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ۔

چترال (محکم الدین ) چترال میں حیوانات کی وائرل بیماری لیمپی سکن کے ویکسین کی عدم دستیابی کے سبب بیماری میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ جس سے عوام میں شدید تشویش کی لہر پیدا ہو گئی ہے ۔ یہ بیماری جب ابتدا میں چترال میں پیدا ہوا  تو اس کیلئے حکومت کی طرف سے ویکسنیشن کیلئے ہدایات کے ساتھ 8500 ڈوز ویکسین فراہم کئے گئےتھے ۔ جس پر مختلف مقامات میں جہاں اس مرض کے آثار زیادہ پائے گئے۔ تو ان علاقوں میں فوری طور پر ویکسنیشن کئے گئے بلکہ زیادہ تشویشناک مقامات میں ہدایات کے مطابق ڈبل ویکسنیشن بھی کئے گئے تھے ۔ مگر اب یہ ویکسین سرے سے دستیاب ہی نہیں ہے جبکہ بیماری روز بروز برھ رہی ہے اور پورے چترال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ اس بیماری سے ارندو ، دروش ، ایون ، گہریت، چترال شہر خصوصی طور پر زیادہ متاثر ہوئے ہیں  جہاں لوگ وٹرنری ہسپتالوں سے مایوس واپس لوٹ رہےہیں ۔ کیونکہ وہاں ویکسین دستیاب نہیں ہیں ۔ جبکہ اس سےقبل لائیوسٹاک اسٹاف خود گھر گھر جا کر ویکسنیشن کر رہےتھے ۔ اس حوالے سے جب پبلک انفارمیشن آفیسر لائیو سٹاک چترال لوئر نیازالدین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نےمیڈیا کو بتایا کہ چترال میں لائیو سٹاک کی آبادی ساڑھے دس لاکھ ہے اس بیماری کی ویکسنیشن کیلئے ابتدائی طورپر 8500 ڈوز فراہم کئے گئے تھے  جن میں سے اب تک 7817 ڈوز لگ چکے ہیں اور بہت کم ڈوز ویکسین انتہائی ایمر جنسی کیلئے ہمارے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں یہ بیماری پورے چترال میں پھیل چکی ہے اور تمام حیوانات کو ویکسین لگانے کی اشد ضرورت ہے ۔ اور اس کیلئے ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی طرف سے بار بار ڈیمانڈ دی جارہی ہے لیکن سیلاب کی وجہ سے صوبائی حکومت کی توجہ امدادی سرگرمیوں کی طرف ہونے کے باعث ڈیمانڈ کی طرف توجہہ نہیں دی جارہی ہے ۔ تاہم بڑھتی ہوئی بیماری کے تدارک کیلئے انتہائی ضروری ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر ویکسین فراہم کئےجائیں تاکہ حیوانات کو اس بیماری بچاہا جا سکے ۔ درین اثنا عوامی حلقوں نےصوبائی حکومت کی طرف سے اس غفلت پر انتہائی افسوس کا اظہار کیاہے اورکہا ہے کہ حیوانات غریب لوگوں کی زندگی کا سہارا ہیں  جن کو بچانے کیلئے بروقت ویکسنیشن انتہائی ضروری ہے  اس لئے حکومت سے مطالبہ ہے ۔کہ بلاتاخیر ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔