اپرچترال موڑکھو کی مسائل کی حوالے سے عماٸیدین علاقہ کا تحصیل چیرمین میر جمشیدالدین کے ساتھ ایک اہم میٹنگ
چترال (چترال ایکسپریس ۔۔جمشید احمد سے )اپرچترال موڑکھو کی بے شمار مساٸل اور بلخصوص موڑکھو میں موجود دفترات کی بونی منتقلی کے حوالے سے عماٸیدیں علاقہ کا تحصیل چیرمین موڑکھو تورکھو میر جمشیدالدین کے ساتھ ایک اہم میٹنگ ٹی ایم اے آفس وریجون میں منعقد ہوا جس میں ٹی ایم او موڑکھو امین الرحمن ، منتخب وی سی چیر مینز ، کونسلرز اور عماٸید ین علاقہ نے شر کت کی ۔ وی سی وریجون گہت کےمنتخب کونسلر سلطان حسین شاہ نے مختصر الفاظ میں شرکا کو خوش امدید کہا اس کے بعد سابق پرنسپل حاجی عبدالکبیر نے ابتداٸی کلمات پیش کرتے ہوۓ موڑکھو کو درپیش مساٸل کا ذکر کیا بلخصوص وریجون میں ٹی ایم اے آفس کو ہیڈکواٹر بونی منتقل کرنے کی کوشش کرنے اور دیگر دفترات کی غیر فعال ہونے کے حوالے سے بات کر تے ہو ۓ انہوں نے کہا کہ وریجون کو موڑکھو کی مرکزی حثیت حاصل ہے اور تحصیل کا قانونی درجہ بھی حاصل ہے یہاں لاٸین ڈیپارمنٹ کی کار کردگی غیر فعال ہے تمام متعلقہ دفاتر ہیڈکواٹر وریجون میں ہی ہونی چاہیے اور ہیڈ ڈیپارٹمنٹ اپنی دفتری امور بونی میں بیٹھ کر سر انجام دینے کے بجاۓ ہیڈکواٹر وریجون میں انجام دین اور تمام لاٸین ڈیپارٹمنٹ کو وریجون میں فعال کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ۔
معروف سماجی سیاسی شخصیت حمید جلال نے کہا کہ وریجون موڑکھو کا صدر مقام ہے اور ایک سب تحصیل ہے یہاں تمام دفاتر بلخصوص ٹی ایم اے آفس ایک نوٹیفکیشن کے تحت تورکھو موڑکھو کے لیے ہیڈکواٹر موڑکھو میں قاٸم کیا گیا ہے کسی کو اپنی مرضی سے نوٹیفیکشن کو ختم کرنے کی کوٸی قانونی حق حاصل نہیں ہے تحصیل چیرمن کو اپنے ہیڈکواٹر وریجون میں اپنا دفتری امور سر انجام دینی چاہیے۔سابق ہیڈ ماسٹر محمد حبیب نے کہا کہ موڑکھو ہیڈکواٹر کو مدنظر رکھتے ہوۓ تمام سرکاری دفترات وریجون میں ہونی چاہیے جس کے لیے زمین دینے اور ہر قسم کی تعاون کے لیے ہم تیار ہیں۔ سابق منیجر ظہیرالدین نے کہا تحریک انصاف کی حکومت میں موڑکھو میں دفترات کی منظوری ہوٸی ہے جس کے لیے ہم تحریک انصاف کی حکومت کی مشکور ہیں
۔وی سی چیر مین سہت شیر حبیب نے کہا موڑکھو روڈ میں کام کی اغاز متاثرہ سڑکوں کی صفاٸی اور بحالی ,اتھک ایری گیشن چینل کی منظوری کے لیے ہم تحریک انصاف کی حکومت اور تحصیل چیرمین کی کوششوں کی مشکور ہیں۔سماجی شخصیت عبدالباقی نے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کو ختم کرنےکا مطالبہ کیا۔
سماجی شخصیت محی الدین نے متاثرہ رابطہ سڑکوں اور چینل کی بحالی اور متاثرین کو حکومتی فنڈز کی اداٸیگی کا مطالبہ کیا۔اخر میں تحصیل چیر مین موڑکھو تورکھو میر جمشیدالدین نے تمام کی مطالبات سنے کے بعد موڑکھو کی مساٸل کو حل کرنے کی یقین دہانی کی دفترات کے حوالے سے بات کرتے ہوے انہوں نے کہا
کہ موڑکھو میں جتنے بھی دفترات ہیں انہیں کہیں دوسرے جگہ منتقیل نہیں کی جاۓ گی تمام لاٸین ڈیپارٹمنٹ کو یہاں وریجون میں فعال کیا جاۓ گا ٹی ایم اے آفس موڑکھو وریجون میں ہی رہیگا اور میں ہفتے میں دو دفعہ اس دفتر میں بیٹھ کر عوام کے ساتھ میٹنگ اور اپنے دفتری امور سر انجام دونگا اور اپ کی مساٸل سنی جاۓ گی اور عوام کو ملکر مساٸل حل کر نے کی ہر ممکن کوشش کی جاۓ گی
انہوں مزید کہا کہ اپر چترال کی ڈسٹرکٹ کی منظوری میری ذاتی کوشیشوں سے ہوٸی ہے جو کہ اج ایک فعال ضلع ہے موڑکھو کے عوام کا دیرینہ مطالبہ نہر اتھک کی منظوری میری کوششوں سے ہوٸی ہے جس کے لیے حکومت نے خطیر رقم مختص کی ہیں جس پر عنقریب کام شروع ھوگا اور موڑکھو روڈ کی بلیک ٹاپنگ کا کا م میری کوشیشوں سے ہوٸی ہے ان تمام منصوبوں کے لیے میں تحریک انصاف کی حکومت کا مشکور ہوں ۔