واپڈا کی غفلت کےنتیجےمیں دو نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف وی سی بمبوریت کی طرف سے قرارداد منظور ، واپڈا دونوں بے سہارا خاندانوں کی مدد کرے ۔۔۔ چیرمین و عمائدین

چترال ( محکم الدین ) ویلج کونسل بمبوریت کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیرمین خلیل الرحمن وی سی آفس میں منعقد ہوا ۔ جس میں ویلج کونسل کے ممبران کے علاوہ علاقے کے عمائدین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ایک متفقہ قرار داد میں اس بات پر انتہائی غم و غصے کا اظہارکیا گیا۔کہ محکمہ واپڈا کی غفلت اور ناقص ٹرانسمییشن لائن کی لٹکتی تاروں کی وجہ سے عبدالرحیم کی موت واقع ہوئی۔ اور مرحوم کے تین بچے یتیم اور بیوی بیوہ ہو گئی ۔ اسی طرح عبد الباسط جیسے جوان بیٹے کی ہلاکت سے اس کے گھر والے بے سہاراہو گئےہیں ۔ اور پسماندگان کی کفالت کرنے والے کوئی نہ رہے۔ عمائدین علاقہ نے اس واقعے کا ذمہ دار واپڈا کو قرار دیتے ہوئے چیرمین واپڈا ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا ، ایم این اے چترال مولانا عبد الاکبر مشیر خاص وزیر اعلی وزیر زادہ ، ڈپٹی کمشنر چترال ، ڈی پی او چترال اور ایکسین واپڈا سے مطالبہ کیا ۔ کہ واقعے کے ازالے کیلئے فوری طور پر دونوں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کو انصاف مہیا کیا جائے ۔ بصورت دیگر واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا ۔ انہوں نے قرارداد میں ڈی پی او سے پر زورمطالبہ کیا ۔ کہ اس واقعے کی شفاف انکوائری کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔