تازہ ترین

ضلعی اورہسپتال انتظامیہ کے مابین کل تک مسئلہ حل نہ ہوا تو عوام کو لیکر روڈ پر نکلیں گے۔وجیہ الدین

چترال (چترال ایکسپریس)وجیہ الدین جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی چترال لوئر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
چترال پائین ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایک لیڈی ڈاکٹر کو زبردستی پولیس کے ذریعے سرکاری مکان خالی کرانے پر چترال کے میڈیکل ڈاکٹروں نے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کردی ہے۔
آج ہڑتال کا تیسرا دن ہے اور طبی معائنے اور علاج معالجے کا سارا کام رکا ہوا ہے جسکی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔انہوں نےکہا کہ ہم نے اپنی بساطِ کے مطابق رابطہ مہم چلا کر ان دو سرکاری فریقین کو معاملے کے حل کرانے کی طرف لانے کی کوششیں کیں مگر ضلعی انتظامیہ معاملات کی سنگینی کی نوعیت کے بمصداق تعاون نہیں کر رہی ہے اور تین دن سے چترالی عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہے۔ اپنے انا کی تسکین کے لئے عوام کا استحصال بند کیا جائے ۔ ڈی ایچ کیو چترال کامرکزی ھسپتال ہے اور دور دراز علاقوں اور بالائی ضلعے سے بھی اکثر مریض یہاں اپنا علاج کرانے آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چترال کی ایک ذمہ دار سیاسی جماعت کے نمائندے کی حیثیت سے میں انتظامیہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر کل تک یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو عوام کو لیکر روڈ پر نکلیں گے

اور غریب عوام کا استحصال ہر گز ہونے نہیں دینگے ۔۔۔۔۔
وجیہ الدین

جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی چترال لوئر

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔