تورکہو ژانگلشٹ کے مقام پر تین طالب علم پیدل پل عبور کرتے ہوئے دریائے تورکھو میں گرگئے۔ایک بچے کی لاش دریا سے برآمدکرلی گئی۔دو کی تلاش جاری

اپرچترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعہ کے روز سہ پہر کے وقت تورکہو ژانگلشٹ کے مقام پر تین طالب علم  جو کھشون ژانگلشٹ سے تعلق رکھتے تھے بروزن واشچ شوتار گراؤنڈ میں فٹبال کھیل کر واپس جاتے ہوئے پیدل پل عبور کرتے ہوئے دریائے تورکھو میں گر کر لاپتہ ہو گئےلاپتہ افراد میں سےایک طالب علم باسط ولد رحمت علی شاہ عمر تیرہ سال کی لاش  شمساندور واشچ کے مقام پر دریا سے برآمدکرلی گئی۔اطلاعات کے مطابق تینوں طالب جب پیدل پل عبور کررہے تھے تو ایک طالب علم دریا میں گر گیا ہے جس کو بچانے کیلیے دو اور ساتھی دریا میں ڈوب گیے ہیں۔باقی دو لاپتہ طالب علموں میں احتشام ولد ظفر عمر ۱۷ سال اور جنید ولد غلام بیگ عمر ۱۵ سال شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بوزوند، شاگرام،شیر جولی، سوروخت، رائین اور ورکوپ کے نوجوانان اور عوام نے اپنے اپنے علاقوں میں بچوں کی تلاش کے لئے ریسکیو کارروائیاں شام سات بجے تک جاری رکھی تاہم دو معصوم بچوں کی سراغ نہ مل سکی۔ بچوں کے ڈوبنے کی خبر پورے تحصیل تورکھو اور یو سی تریچ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ کشم، موڑکھو، موردیر،کوشٹ،کوراغ،ریشن، برنس کوہ،چترال لوئر اور دروش کے عوام اوریسکیو 1122کے تیراکوں سے معصوم بچوں کی تلاش میں تعاون کی ہمدردانہ اپیل کی گئی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔