جماعت اسلامی کے شعبہ فہم دین کے تحت 7روزہ قرآن وحدیث کلاس احتتام پذیر

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) جماعت اسلامی کے شعبہ فہم دین کے تحت قرآن وحدیث کلاس ایک ہفتے تک جاری رہنے کے بعد اتوار کے روزاحتتام پذیر ہوگیا جس میں معروف مذہبی اسکالر اور مبلغ مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل درس قرآن وحدیث دیتے رہے جوکہ صبح چھ بجے سے سات بجے تک منعقد ہوتے تھے۔ اتوار کے دن احتتامی کلاس میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں مردو خواتین حاضر ہوئے اور اجتماعی دعا ء کے وقت رقت امیز مناظر دیکھنے میں آئے جب شرکاء نے اللہ کے حضور گڑ گڑاکر گناہوں کی معافی اور اپنے راستے میں استقامت کی دعائیں مانگتے رہے۔ اپنے احتتامی کلمات میں ڈاکٹر اسماعیل کا کہنا تھاکہ قرآن کے ساتھ تعلق مضبوط بنانے سے مسلمان کے لئے تمام راستے خود بخود کھل جاتے ہیں اور ایک مسلمان کے لئے قرآن کا علم حاصل کرنا اتنا ہی ضروری ہے اور جتنا دوسرے دنیوی علوم کے لئے ہم جتن کرتے ہیں، اسی اسکیل پر اللہ کی نازل کردہ کتاب کے سمجھنے میں بھی وقت،و سائل اور توانائی خرچ کرنا بھی ہم پر فرض ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے اس بات کو ہر مسلمان طالب علم کے لئے لازمی قرار دی جائے کہ اسے میٹرک کے بعد کسی کالج میں داخلہ اس وقت تک نہ دیا جائے جب تک وہ قرآن کو ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ پاس نہ کرے۔ پروگرام کے منتظمیں میں سے جہانزیب احمد نے میڈیا کو بتایاکہ روزانہ اوسطاً تین سے چار ہزار تک جبکہ احتتامی کلاس میں تقریباً آٹھ ہزار مردوخواتین شریک ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ قرآن وحدیث کے اس کلاس میں حاضر ہونے والوں کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔