واپڈا کی غفلت کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے بمبوریت کے دو نوجوانوں کے خاندانوں کو معاوضہ ادا کیا جائے،وی سیز ایون اور کالاش ویلز کی عمائدین کی پریس کانفرنس

چترال (محکم الدین  )ویلج کونسل ایون ون ویلج کونسل ایون ٹو وی سی رمبور بمبوریت اور بریر کے عمائدین نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے چیرمین واپڈا وزیراعلی خیبر پختوخوا اور چیف انجینئر واپڈا سے پر زور مطالبہ کیا ہےکہ واپڈا کی غفلت کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے بمبوریت کے دو نوجوانوں کے خاندانوں کو معاوضہ ادا کیا جائے۔ یا ان خاندانوں کی کفالت کا انتظام کیا جائے ۔ چترال پریس کلب میں پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئےسابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل عبدالمجید قریشی ، چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین ،چیرمین ویلج کونسل ایون ٹو محمدرحمن ، چیرمین بمبوریت خلیل الرحمن و عمائدین عنایت اللہ اسیر ، سیدالدین نے کہا کہ 20 ستمبر کی رات چتر پل کے قریب واپڈا کے مین ٹرانسمیشن لائن کی لٹکتی تاروں سے ٹکرا کر عبدالرحیم اورعبدالباسط کی موت واقع ہوئی ۔ جس کےموقع پر موجود لوگ شاہدہیں ۔یہ واقعہ محکمہ واپڈاکی کھلی غفلت کےنتیجے میں پیش آیا ہے جس کے خلاف ہم قانونی راستہ اختیارکرنے پر مجبورہوچکےہیں لیکن مقامی پولیس واپڈاکے خلاف ایف آئی آردرج کرنےکیلئے لیگل اوپینین لینے کی آڑ میں لیت و لعل سے کام لے رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ دونوں خاندان قابل رحم ہیں اس لئے ان خاندانوں کی کفالت کیلئےواپڈا اور حکومت کی طرف سے مالی مدد انتہائی ضروری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا کی مین ٹرنسمیشن لائن کی بلندی 25 فٹ تک ہو تی ہے لیکن جہاں یہ حادثہ واقع ہوا وہاں اس ٹرانمیشن لائن کی بلندی دس فیٹ سے بھی کم رہ گئی ہے جو کہ دو قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنا اور دو خاندان مکمل طور پر بے سہارا بن چکے ہیں ۔ انہوں نے چیرمین وپڈا ، وزیراعلی ، چیف انجینیر واپڈا اور ڈپٹی کمشنر چترال سے مطالبہ کیا ۔ کہ حکومت اور واپڈا ان متاثرین کیلئے اقدامات کرے تاکہ انہیں سپورٹ مل سکے ۔ بصورت دیگر شید احتجاج کیا جائے گا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔