ڈی سی چترال اور ڈاکٹروں کے درمیان مفاہمت ،پانچ دنوں سے جاری ڈاکٹروں کا ہڑتال منگل کے دن سے ختم ہوگا

ڈی سی انوار الحق کی لیڈی ڈاکٹر شگفتہ کی رہائش کا مسئلہ حل کرکے انہیں مطمئن کرنے اور ڈاکٹروں کی تحفظات کو دورکرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) تمام سیاسی جماعتوں کی کوششوں سے ڈپٹی کمشنر لویر چترال انوارالحق اور ڈاکٹروں کے درمیان مفاہمت کے بعد گزشتہ پانچ دنوں سے جاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے ڈاکٹروں کا ہڑتال منگل کے دن سے ختم ہوگا اور اوپی ڈی اور دوسرے معمول کی سروسز دئیے جائیں گے جبکہ اس وقت صرف ایمرجنسی کوریج دی جارہی تھی۔ اس موقع پر ڈی سی نے لیڈی ڈاکٹر شگفتہ کی رہائش کا مسئلہ حل کرکے انہیں مطمئن کرنے اور ڈاکٹروں کی تحفظات کو دورکرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جس پر ڈاکٹرز کمیونٹی کے نمائندوں نے رضامندی ظاہر کردی۔ ڈاکٹروں کی نمائندگی ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیدار ڈاکٹر عباس حیات کررہے تھے جبکہ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ  ڈاکٹر اسرارب،شاکٹر ضیاء اللہ،ڈاکٹر رشید ظفر ودیگربھی موجود تھے۔ سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کرنے والوں میں اخونزادہ رحمت اللہ، مولانا جمشید احمد اور وجیہہ الدین (جماعت اسلامی) مولانا عبدالسمیع آزاد (جے یو آئی)، محمد کوثر ایڈوکیٹ اور صفت زرین (پی ایم ایل۔ن)، میردولہ جان ایڈوکیٹ (پی پی پی)، الحاج عید الحسین (اے این پی)، فخر اعظم (پی ٹی آئی) جبکہ سول سوسائٹی تنظیموں کے ظفر حیات ایڈوکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار، سیف الرحمن عزیز سینئر نائب صدر پریس کلب، پیر مختار تحریک حقوق چترال اور ویلج چیرمین سجاد احمد خان، مفتی ضمیر احمد اور دوسرے شامل تھے۔ تشکیل شدہ کمیٹی میں ڈاکٹروں کا نمائندہ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر اور ضلعی انتظامیہ کا سینئر افسر شامل ہوگا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال چودھری وقاص، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے شرکت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔