ضلعی انتظامیہ اپرچترال کے زیراہتمام جنالی کوچ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔

اپرچترال (چترال ایکسپریس)صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج جنالی کوچ  میں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا۔
شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ہمراہ جنالی کوچ میں کھلی کچہری میں شرکت کی ۔ کھلی کچہری میں عوامی نمائندے اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی ۔ کھلی کچہری میں عوامی نمائندوں نے عوامی مسائل افسران کے گوش گزار کئے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھلی کچہری منعقد کی گئی ہے جس پر وہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور اسسٹنٹ کمشنر  کے مشکور ہیں۔ عوامی مطالبات میں سیلاب متاثرین کی امداد ، دریائے یارخون کے سمت کو موڑنے کے لئے حفاظتی بند کی تعمیر, متاثرہ نہروں کی فوری بحالی، بوائز و گرلز ڈگری کالجز میں فیکلٹی ممبرز کی تعیناتی اور دریاء یارخون کے کٹائی کی وجہ سے متاثرہ لوگوں کو سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ قابل ذکر تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے   مسائل کے حل کے لئے یقین دلاتے ہوئے کہا⁰ کہ ان کے تمام مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ اس طرح بعض حل طلب مسائل موقع پر حل کردیے گئے۔ ⁰عوام الناس نے کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔