ڈپٹی کمشنر لوئرچترال انورالحق نے ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم کاافتتاح کردیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس  )ڈپٹی کمشنر لوئرچترال انورالحق نے ٹائیفائیڈ ویکسینیشن  مہم کاافتتاح کردیا۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لوئرچترال کے آفس میں مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل چیئرمین دروش شہزادہ خالدپرویز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرلوئرچترال ڈاکٹرفیاض رومی ،ای پی آئی کوارڈینٹر ڈاکٹرفرمان نظار،عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ عائشہ خان ،ڈاکٹرشبیراحمد،ڈاکٹرضیاء اوردوسروں نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر انورالحق اورتحصیل چیئرمین تحصیل دروش شہزادہ خالدپرویز نے کہاکہ ٹائیفائیڈ مہم تین اکتوبر سے پندرہ اکتوبر تک چترال بھر میں شروع کی جارہی ہے۔ ٹائیفائیڈ ایک انتہائی خطرناک اور جان لیوا بیمار ی ہے اس بیماری کا اگر بروقت علاج نہ کرایا جائے تو یہ جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔انہو ں نے تمام والدین سے اپیل کی کہ تین اکتوبر کو شروع ہونے والے مہم کے دوران بچوں کو ٹیکے ضرور لگوائیں۔

ڈی ایچ اوچترال ڈاکٹرفیاض رومی اورای پی آئی کواڈنیٹر ڈاکٹرفرمان نظار نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ یہ بیماری گندے پانی اورخوراک میں موجود ایک بیکٹیریا کے ذریعے بچوں کے جسم میں داخل ہونے سے لاحق ہوتی ہے۔ اس بیماری کی شرح 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں میں بہت زیادہ ہے۔ ہمارے ملک میں ہر سال لاکھوں بچے ٹائیفائیڈ کا شکار ہوتے ہیں۔ بچوں کو یہ ویکسین لگانے سے ٹائیفائیڈ لاحق ہونے کے امکانات 90 سے 95 فیصد کم ہو جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اہلکار اس اہم مہم کی نگرانی روزانہ کے بنیاد پر کرینگے۔

اس مہم کے دوران لوئرچترال کی 5یونین کونسلوں میں 17329 بچوں کوٹائیفائیڈسے بچاؤکے حفاظتی ٹیکے لگائیں جائیں گے جس میں 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچے شامل ہوںگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔