رمبوربڑانگورو میں دھائیوں سےپی پی پی کے جان نثار سپورٹرز پی ٹی آئی میں شامل

چترال ( محکم الدین ) کالاش کمیونٹی سےتعلق رکھنے والے رمبوربڑانگورو میں دھائیوں سےپاکستان پیلز پارٹی کے جان نثار سپورٹرزخاندانوں نے اپنی دیرینہ رفاقت چھوڑکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی ۔ اس سلسلے میں ایک پر وقار تقریب رمبورمیں منعقد ہوئی۔ جس میں معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا برائے اقلیتی امور وزیرزادہ مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ چیرمین وی سی رمبور سلطان ،وزیر زادہ کےوالد گرامی بشگالی خان، چیف کالاش قاضی شیرزادہ ، شیخ عنایت ،عجب کالاش ، سیدویر علی شاہ شیر احمد ، تراب خان ، فیضی رحمن، نور حیات اور آغا خان سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجودتھے ۔ منسٹر وزیر زادہ و پارٹی کے دیگر رہنماوں نے شمولیت کرنے والے مختی محمد ، گل حسین ، غازی اور خاندان کے جملہ مردو خواتین کو اجتماعی طورپر پاکستان تحریک انصاف میں با قاعدہ شمولیت پر خوش آمدیدکہا ۔ اور ان کو ٹوپی پہنا کر مبارکباد دی ۔ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمنسٹر وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ پاکستان تحریک انصاف نے گذشتہ چار سالوں کے دوران اقلیتی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے جتنےبھی کام کئے ۔ ملک کی 70 سالہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ یہی وجہ ہے۔ کہ لوگ اس پارٹی کی طرف کھینچےچلے آتےہیں۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کالاش کمیونٹی سمیت پورے چترال کی تعمیرو ترقی کیلئےکام کرنا ان کا مشن ہے ۔ اور وہ اپنا یہ جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ چیف کالاش قاضی شیر زادہ نے اس موقع پر معاون خصوصی وزیر زادہ کو ملاکنڈ ریجن کے اقلیتی ونگ کے وائس پریذیڈنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اور اسے کالاش قبیلےکیلئے خوشی اور فخر کا مقام قرار دیا ۔ اس موقع پر تمام حاضرین نے وزیر زادہ کی خد مات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ قبل ازین جب معاون خصوصی وزیر زادہ شمولیتی تقریب کے مقام پر پہنچے ۔ تو کالاش مردوخواتین نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔ گلے میں کالاش روایتی ہار پہنائے گئے ۔ اور خوش آمدیدی گیت گائے گئے ۔ اس موقع پر مسلم کمیونٹی کےلوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔