سکولوں میں بروقت مفت تدریسی کتابیں پہنچائی جائے۔عبدالغنی صدر آئی ٹی اے لوئر چترال

چترال(چترال ایکسپریس)عبدالغنی صدر انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن لوئر چترال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سننے میں آرہا ہے کہ خیبرپختونخواہ  گورنمنٹ مفت تدریسی کتب کی فراہمی میں بڑے پیمانے کی کرپشن اور بے ضابطگی کاانکشاف ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دو سال کورونا کی وبا کی وجہ سے بچوں کی تعلیمی سال تباہ ہو چکا ہے اور اب تیسرا سال تدریسی کتب کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ سے ضائع ہو رہا ہے.
انہوں نےصوبائی حکومت سے درخواست کرتے ہونے کہا کہ اگربروقت بچوں کو مفت تدریسی کتب کی فراہمی صوبائی حکومت کے لئے ممکن نہیں تو مفت تدریسی کتب کی فراہمی کا سلسلہ ختم کیا جائےتاکہ والدین بازار سے اپنے بچوں کے لئے تدریسی کتب بر وقت خرید سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سیکرٹری ایجوکیشن ،ڈائریکٹر ایجوکیشن اور وزیر تعلیم کی غیر زمہ داری واضح ہوچکی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔