سابق ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ کی ڈاکٹر سیدیوسف ہارون اُن کی خاندان سے والدہ انتقال پر اظہارتعزیت

چترال(چترال ایکسپریس)سابق ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ نے ڈاکٹر سیدیوسف ہارون ، سید عبدالجبار، سید فرید اللہ شاہ ، سید سجاد حسین اور ڈائریکٹر زیمنک کور سید مظہر علی شاہ آف چرون کی والدہ محترمہ کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئےاپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ تمام اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔ ماں اس کائنات کے سب سے اچھے، سچے اور خوبصورت ترین رشتے کا نام ہے،بے شک ماں وہ عظیم ہستی ہے جس کے چہرے پرہمیشہ نور،آنکھوں میں محبت ،لہجے میں مٹھاس ،آغوش محبت سے بھری،ہاتھوں میں شفقت اورپیروں تلے جنت ہے ۔ ماں دنیا کی عظیم ترین ہستی ہے، ماں زندگی کی تاریک راہوں میں روشنی پھیلاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ والدہ کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے کیونکہ ان کی زندگی ہمیشہ اولاد کی خواہشات کوپوراکرنے میں گزرجاتی ہے ۔ماں کی جدائی ایک ناگزیزحقیقت ہے ۔اللہ تعالیٰ آپ سب کوصبروہمت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں ۔مرحومہ کے درجات بلند اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے (آمین

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔