تازہ ترین

آئندہ عام انتخابات کے لئے حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت عوام الناس کے معائنے کے لئے دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال میں شائع کی گئی ہیں

چترال(چترال ایکسپریس)دفتر ضلعی الیکشن کمشنر چترال کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے ذریعےچترال کےعوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے لئے حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت ملک بھر میں مورخہ 07 اکتوبر 2022 کو عوام الناس کے معائنے کے لئے دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال میں شائع کی گئی ہیں۔ لہذا جن افراد کی عمر 18سال یا اس سے زیادہ ہے اور شناختی کارڈ بنا ہوا ہےبطور ذمہ دار شہری اپنا یا اپنے اہل خانہ کے ناموں کے اندراج ، کوائف کی درستگی یا درست انتخابی علاقہ میں اندراج کو بمطابق قومی شناختی کارڈ دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز، اپر و لوئر چترال میں قائم سینٹر یا اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز کے دفاتر میں قائم فارم وصولی کے مراکز سے متعلقہ فارم 21 (ووٹ کے اندراج یا منتقلی کیلۓ )، 22 (اخراج ووٹ کیلۓ ) ،23 (کوائف کی درستگی کیلۓ ) وصول کر کے جمع کرادیں اور اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام الناس کی سہولت کے لئے ایس ایم ایس سروس متعارف کرائی ہے۔ موبائل فون پر اپنے ووٹ کے اندراج کی تصدیق کے لئیے 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج دیں اور اپنے کوائف کی مکمل تفصیل بطور ووٹر بذریہ ایس ایم ایس موصول ہو جائے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔