ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمٰن نے بونی کروئے جنالی بلیک ٹائپنگ روڈ کا افتتاح کردیا

اپرچترال(چترال ایکسپریس)بونی کے اندر سڑکوں کی صورت حال انتہائی مخدوش ہیں اس وقت ائیے روز روڈز افتتاح ہوکر بہتری کی طرف جانے کے مثبت اشارے دے رہے ہیں خصوصاً بونی کروئے جنالی روڈ جو بونی میڈیکل سنٹر تک رسائی کا واحد ذریعہ ہے جو روزانہ مریضوں کو لے جانے اور لے آنے میں مشکلات درپیش تھےمنتخب ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن نے بونی کروئے جنالی ایک کلو میٹر بلیک ٹاپنگ روڈ کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ واضح رہے کہ بونی کروئ جنالی روڈ پر توسیع اور لیولینگ کا کام پہلے سے ہوچکی ہے۔
سڑک کی بدتر صورت حال کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا تھا اس سڑک کو بلیک ٹائپنگ سے نہ صرف ہسپتال تک مریضوں کو لے جانے آنے میں اسانی ہوگی بلکہ اوی میراگرام نمبر 1 کے سفری مشکلات میں آسانی ائیگی ۔اس منصوبے پر تقریباً دوکروڑ روپے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن کے صوابدیدی فنڈز سے خرچ ہوکر ایک کلو میٹر روڈ بلیک ٹائپنگ ہوگی ۔
۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔