”دی لینگ لینڈز سکول اینڈ کالج چترال کی طالبہ کا اعزاز“ضلع بھرمیں پہلی پوزیشن

دی لینگ لینڈز سکول اینڈ کالج چترال کی ہونہار طالبہ عائشہ امیر نے بورڈ کے سالانہ امتحان میں گیارھویں جماعت میں 496 نمبر لیکر ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی.عائشہ امیر سابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر عامر محمد کی بیٹی ہے جس نے دسویں جماعت کے بورڈ امتحان میں بھی ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی تھی.طالبہ نے اپنی مسلسل کامیابی کو اساتذہ کی خصوصی محنت و شفقت اور ماں باپ کی خصوصی دعاؤں اور اپنی شبانہ روز محنت کا نتیجہ قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تعلیم کے میدان میں آئندہ بھی اپنی کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رکھے گی.
یاد رہے اس سال دی لینگ لینڈز سکول اینڈ کالج چترال کو بالترتیب نویں،دسویں اور گیارھویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل رہا.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔