تازہ ترین

پی ٹی آئی کے سینئررہنما نور عالم نے بونی سے اوی تک سڑک کی تعمیراتی کام کا افتتاح کیا

چترال (چترال ایکسپریس) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور ویلج کونسل اوی کے وائس چیرمین نور عالم نے منگل کے روز بونی سے اوی تک سڑک کی تعمیراتی کام کا افتتاح کیاجوکہ گزشتہ چار دہائیوں سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے کھنڈر میں بدل گیا تھا اور موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے نہایت تنگ پڑگئی تھی جبکہ کئی حادثات بھی اس وجہ سے رونما ہوئے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس انتہائی اہم نوعیت کے روڈ پراجیکٹ کے لئے ان کے مطالبے پر انہوں نے نہ صرف منظوری دی بلکہ چند مہینوں کی قلیل مدت میں اس پر کام بھی شروع کرکے سنوغر سے لے کر بونی تک کے عوام کے دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیگر پارٹیوں کے منتخب نمائندے اور لیڈر صرف وعدہ کرنا جانتے ہیں جبکہ نبھانا نہیں اور پارٹی کارکنان ان کے پیچھے در بدر کی ٹھوکرکھاکر دلبرداشتہ ہوکر بیٹھ جاتے ہیں لیکن وزیر زادہ خالی خولی وعدہ کرنے پر یقین نہیں رکھتے اور بونی اوی روڈ اس کا سنہرا مثال ہے جس کا انہوں نے چند ماہ پہلے اپنے دورہ اوی کے دوران بطور وائس چیرمین ان سے مطالبے پر اعلان کیا تھا جوکہ اب حقیقت میں بدل گئی اور بونی سے لے کر سنوغر تک عوام کی زبان پر وزیر زادہ کے لئے تعریف ہی تعریف ہیں۔ نور عالم نے کہاکہ سڑک کی اس منصوبے کا دیرینہ مطالبہ کرنے پر سنوغر سے اوی تک کے عوام نے وزیر زادہ کو یک زبان ہوکر پیغام بھیج دیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں وزیر زادہ جسے نامزد کردیں گے، سب ان کو ریکارڈ تعداد میں ووٹ دے کر اپنی احسان شناسی کا ثبوت دیں گے۔بونی اوی روڈ پر نور عالم کے ہاتھوں افتتاح کے بعد ہیوی مشینریوں کے ذریعے کام زور وشور سے شروع ہوگئی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔