چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصررشیدخان کا دورہ اپرچترال

اپرچترال(چترال ایکسپریس) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشیدخان نے منگل کے روز اپرچترال کا ایک روزہ دورہ کیا۔اپرچترال کے ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچے پرڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد آفریدی ،ڈی پی او اپر چترال نذیر خان ،سیشن جج اپر چترال گوہر علی ،اے سی شاہ عدنان ،بار ایسوسی ایشن اپرچترال کےصدر نواب خان ودیگر نے انکا پرتپاک استقبال کیا ۔پولیس کے چاک وچوبند دستے نے انہیں سلامی دی ۔اور نجی سکول کے بچوں نے انہیں خوش آمدید کہا ۔

بعد ازان چیف جسٹس قیصر رشید خان نے نئے ایڈیشنل کورٹ رومز اور تحصیل جوڈیشل کورٹ مستوج کا افتتاح کیا ۔جہاں پر ایکسئین سی این ڈبلیو طارق نے بلڈنگز کے بارے میں بریفنگ دی ۔چیف جسٹس بلڈنگ میں بعد پودابھی لگایا ۔ اُنہوں نے ججز اور بار ایسو ایشن کےوکلاء کیساتھ ملاقات کی ۔ صدر وکلاء بار ایسوسی ایشن نواب خان نے وکلااور اپرچترال کے مسائل کے بارے میں تقریر کی۔جس میں روڈز اور مائننگ لیز قابل ذکر تھے۔
چیف جسٹس قیصررشید نےخطاب میں روڈ کے جلد بننے اورمائننگ کی لیز کے لئیے جگہ کسی بھی کمپنی کو نہیں دینےکی یقین دہانی کی۔ اُنہوں نے وکلا کو درپیش مسائل کی حل کی بھی یقین دہانی کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔