بلچ ریور بیڈ(شوتار) میں کسی کو بھی شکار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاۓ۔ڈی سی چترال لوئر

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی ھدایت۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوارالحق  کی زیر صدارت بلچ ریور بیڈ یعنی (شوتار) کے حوالے سے میٹنگ ہوئی۔ جس میں اے ڈی سی فائنانس انور اکبر خان, سیٹلمنٹ افیسر محمد عرفان الدین ,ڈسٹرکٹ اٹارنی,اسسٹنٹ کمشنرز اور ایکسین محکمہ ابپاشی نے شرکت کی۔۔
میٹنگ میں کہا گیا کہ بلچ ریور بیڈ سرکار کی ملکیت ہے  اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا اور شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی گئ ۔ڈپٹی کمشنر انوار الحق  نے شرکاء کو بتایا کہ کس کو بھی ریور بیڈ میں شکار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاۓ۔تا کہ مہمان پرندوں کی بے دریغ شکار اور نسل کشی کو روکا جاۓ۔اور

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی بھی ھدایت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔