چترال کیلاش وادی بریر میں منعقدہ پوں (پول) تہوار کی رنگارنگ تقریب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)وادی کیلاش بریر میں جاری  پوں (پول) تہوار اختتام پزیرہوا۔ یہ تہوار وادیٴ بریر میں منایا جاتاہے جس میں کیلاش لوگ اپنے مذہبی رسومات ادا کرتےہیں۔ہر سال چترال کی کالاش کمیونٹی اپنے سالانہ دو روزہ رنگا رنگ کالاش ‘پوں’ تہواروں کو روایتی جوش و خروش کے ساتھ ، وادی کالاش میں مناتی ہے۔
پون کے تہوار انگور اور اخروٹ کی فصل کی کٹائی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ پوں کا تہوار ان چار تہواروں میں سے ایک ہے جو ہر سال کمیونٹی مناتی ہے۔کمیونٹی کے لوگ اپنے سروں کو پھولوں سے مزین کرتے ہیں ، مقامی زبان میں گانے گاتے ہیں اور دو روزہ پوں کی تقریبات میں روایتی رقص کرتے ہیں۔
پھولوں سے سجی روایتی ٹوپیاں تیار کرنے والی بوڑھی عورتیں اور ان رنگین ٹوپیاں ان نوجوان لڑکیوں کے سر پر ڈالتی ہیں جو 10 سال کی عمر تک پہنچ جاتی ہیں جبکہ مرد اور نوجوان مکمل طور پر تقریبات میں حصہ لیتے ہیں۔
چترال کی وادی کیلاش میں قدیم مذہبی تہوار پوں (پول) منایا گیا ۔فیسٹیول کیلئے کثیر تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح بھی وادی کیلاش کا رخ کرچکے ہیں۔پوں (پول) فیسٹیول روایتی رقص سمیت مختلف رسومات کی ادائیگی کے ساتھ اختتام پزیر ۔

ملک بھر سے سیاح پو تہوار دیکھنے کے لیے اس علاقے میں آتے ہیں۔کیلاش قبیلہ اپنی مذہبی رسومات کے ساتھ پو فیسٹیول ہرسال  وادی کیلاش برير میں 10اکتوبرسے لے کر 15 اکتوبر تک منایا جاتا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔